(ویب ڈیسک)شادی پر دلکش مسکراہٹ کی خواہش نوجوان کو موت کے منہ میں لےگئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں شادی پر دلکش مسکراہٹ کی خواہش نوجوان کی موت کا سبب بن گئی،28 سالہ لکشمی نارائن کی موت حیدر آباد کے ایک نجی اسپتال میں ’ smile designing‘ سرجری کے دوران ہوئی،لکشمی نارائن کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کی موت بے ہوشی کی زیادہ مقدار لینے کے باعث ہوئی،نوجوان کے والد کے مطابق’ بیٹے نے سرجری کی اطلاع نہیں دی تھی، اسے صحت کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، ڈاکٹر اس کی موت کے ذمہ دار ہیں‘۔
والد کا بتانا ہے کہ سرجری کے دوران بیٹے کے بیہوش ہونے کے بعد اسپتال کے عملے نے انھیں آگاہ کیا جس کے بعد بیٹے کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا، بیٹے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے،صدمے سے گھرے باپ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ لکشمی نارائن نے ایک ہفتہ قبل منگنی کی تھی جب کہ اگلے ماہ بیٹے کی شادی طے کی گئی تھی۔
دوسری جانب ہلاک ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد لاپرواہی برتنے پر کلینک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جان بچانے والی 146 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ