(ویب ڈیسک) عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے بطور آزاد امیدوار کامیابی کے بعد اب تک 86 نو منتخب ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرادیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے لیے 86 آزاد اراکین نے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے ہیں ، سندھ اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 9 ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جب کہ پنجاب اسمبلی سے 105 ارکان اورخیبرپختونخوا اسمبلی سے85 ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کرادیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ روز قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونوا میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ؛دلکش مسکراہٹ کی خواہش ،نوجوان شادی سے چند روز قبل موت کے منہ چلا گیا