ایم 6 موٹروے کرپشن کیس ، نامزد 43 ملزمان پر فرد جرم عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن) ایم 6 سکھر - حیدر آباد موٹروے کرپشن کیس میں 43 ملزمان پر فرد جرم عائد ، عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایم 6 سکھر حیدرآباد موٹروے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں نامزد 43 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی , دوران سماعت نارا جیل اور سینٹرل جیل میں قید ملزمان پر ویڈیو لنک اور عدالت کے روبرو فرد جرم عائد کی گئی ، جب کہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے گواہوں کی طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہو ئے سماعت 14 مارچ تک ملتوی کر دی ۔
ایم 6 کرپشن ریفرنس کیس کے ایک ملزم سعود کی درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، ایم 6 مٹیاری اور نوشہروفیروز سیکشن کا کیس ایک ساتھ چلایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دلکش مسکراہٹ کی خواہش ,نوجوان شادی سے چند روز قبل موت کے منہ چلا گیا