عام انتخابات ؛سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

Feb 21, 2024 | 17:36:PM

(24 نیوز )نگراں وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والوں کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہوں گے،گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی جے آئی ٹیم میں شامل ہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے،سوشل میڈیا مہم کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی،جے آئی ٹی ذمہ داران کا تعین کرکے مقدمات کا اندراج کی سفارش کرے گی۔ جے آئی ٹی مستقبل میں ایسی مذموم مہم کے سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی،تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منطوری دی گئی ہے،سرکاری افسران کے خلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ دلکش مسکراہٹ کی خواہش ,نوجوان شادی سے چند روز قبل موت کے منہ چلا گیا

مزیدخبریں