روسی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خطے  کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Feb 21, 2024 | 17:44:PM

(عثمان خان) ‏پاکستان میں تعینات روسی سفیرالبرٹ خوریف نے جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

روسی سفیر اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران فلسطین میں اسرائیلی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ میں روس کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی الوداعی ملاقاتیں شروع

اس کے علاوہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔

سربراہ جے یو آئی اور البرٹ خوریف کی ملاقات میں پاک روس دو طرفہ تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

مزیدخبریں