(عظمت اعوان)گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہو گیا۔
ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کے بائیں بازو کی سرجری کی جائے گی ،کل دوبارہ بورڈ سرجری کے بعد رضوانہ کے زخموں کا معائنہ کرے گا،رضوانہ گھر میں رہنے اور بہتر خوراک نہ ملنے پر جلد صحت یاب نہ ہوسکی۔
میڈیکل بورڈ نے رضوانہ کو گھر کی بجائے چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھیجنے کا مشورہ دیدیا، ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کو علاج کے ساتھ کاؤنسلنگ کی بھی ضرورت ہے،رضوانہ کے بظاہر زخم بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ یامستعفی ججزکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا