(شعیب مختار)پارٹی پالیسیوں سے نالاں خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کر لیں ،سابق رکن قومی اسمبلی نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سہیل منصور کو عام انتخابات میں شکست کا سامنا رہا ،خواجہ سہیل منصور ضلع وسطی کے حلقہ این اے 250 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے ، انتخابات میں این اے 250 کی نشست پر انکے مد مقابل ایم کیو ایم کے امیدوار فرحان چشتی کامیاب ہوئے ہیں ۔
خواجہ سہیل منصور نے ایک سال قبل ایم کیو ایم پاکستان سے راہیں جدا کر کے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ،خواجہ سہیل منصور دو بار رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو رگڑ دیا