مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آج اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بلوچستان عوامی پارٹی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، مشاورت کے بعد یہ طے کیا گیا کہ بلوچستان اور وفاق کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کیلئے اور وفاقی اور صوبائی سطح پر مضبوط جمہوری حکومتیں قائم کرنے کیلئے دونوں پارٹیاں حمایت اور تعاون جاری رکھیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: روسی سفیر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے پارٹی صدر نوابزادہ خالد حسین مگسی، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سینیٹر کہدہ بابر ملاقات میں شامل ہوئے۔