نگران وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا

Feb 21, 2024 | 21:56:PM

(اویس کیانی)نگران وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ، اجلاس میں ملکی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فارن ایوارڈ عطا کرنے کی منظوری لی جائے گی ،فارن ایوارڈ "ترکیہ آرمڈ فورسز لیجن آف میرٹ" آرمی چیف کو عطا کرنے کی منظوری لی جائے گی ،ڈی جی فنانشیل مانیٹرنگ یونٹ لبنی فارق کی  ایک سال کی توسیع کی منظوری لی جائے گی ،فیڈرل انسپکٹر ڈرگز کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی ،پیٹرولیم ڈویژن ایکسپلوسوو رولز 2010  میں ترامیم کی سمری بھی منظوری کیلیے پیش ہو گی ،اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق ہو گی ،اجلاس میں کابینہ توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری لی جائے گی ،کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی منظوری لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ چیئر مین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی مضبوط ترین  امیدوار 

مزیدخبریں