نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی گلاب دیوی ہسپتال آمد، العلیم میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم کا سنگ بنیاد رکھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے گلاب دیوی ہسپتال کے العلیم میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم کا سنگِ بنیاد رکھا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تختی کی نقاب کشائی کی اور دعا خیر کی، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور، چیئرمین سید شاہد اور دیگر متعلقہ حکام بھی نگران وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔