ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان سٹیڈیم رکھنے پر تنازع

Feb 21, 2025 | 09:32:AM
 ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان سٹیڈیم رکھنے پر تنازع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز )پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

ایک اہم اقدام کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شاہی باغ میں واقع اس اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے “عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم” رکھنے کی منظوری دے دی ہے، خیبرپختونخوا کی کابینہ آج   فیصلے کی منظوری دے گی۔

دریں اثنا، غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پی ایس ایل کے میچز پشاور میں نہیں ہوں گے کیونکہ فرنچائزز نے شہر میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔

ارباب نیاز کے صاحبزادے، ارباب شہزادسابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور سابق مشیر عمران خان نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان رکھ دیا گیا

انہوں نے کہا کہ داداکا نام تبدیل کرکے عمران کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، ان کے والد کی خدمات کے اعتراف میں پشاور میونسپل کمیٹی نے ان کی وفات کے بعد ایک قرارداد کے ذریعے اسٹیڈیم کا نام رکھا تھا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا صوبائی حکومت نے عمران خان سے اجازت لی ہے کیونکہ عمران خان ہمیشہ زندہ لوگوں کے نام پر سڑکوں یا عمارتوں کے نام رکھنے کے سخت مخالف رہے ہیں۔

ارباب شہزاد نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہدایات کے مطابق، 2013 میں صوبائی کابینہ نے ان کی موجودگی میں یہ فیصلہ منظور کیا تھا کہ کسی بھی زندہ شخص کے نام پر کوئی عمارت یا سڑک منسوب نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔