تکنیکی اور آپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونے والی 9پروازیں منسوخ 

Feb 21, 2025 | 09:46:AM

 (اقصیٰ شاہد)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 9پروازیں منسوخ ہوگئیں جس میں لاہور کی تین اور اسلام آباد کی چارپروازیں شامل ہیں۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504،502اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125 شامل ہیں۔

کراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370 بھی منسوخ ہوگئیں۔

کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوگی،کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946 بھی منسوخ  ہونے والی پروازوں میں شامل ہے۔

مزیدخبریں