ساہیوال سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

Feb 21, 2025 | 10:06:AM
ساہیوال سے کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان فتنہ الخوارج کے دہشتگرد عزیز اللہ خاں خٹک کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد کے قبضہ سے دھماکہ خیز مواد، جزوی تیار شدہ ایک آئی ای ڈی ، آہنی ڈبہ، 2 ہزار 42 گرام دھماکہ خیز مواد وغیرہ برآمد کر لیا، دہشت گرد عزیز اللہ خاں خٹک کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔

حکام کے مطابق دہشتگرد کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ایکسپلوزیو ایکٹ اور انسدا د دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔