سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)بھارتی کانگریس پارٹی کی سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی طبیعت ناسازی کے باعث سر گنگا رام ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ کے مسئلے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت تشویشناک نہیں اور جلد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سر گنگا رام اسپتال کے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ کے مطابق سونیا گاندھی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور انہیں کسی سنگین پیچیدگی کا سامنا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سونیا گاندھی بھارتی کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں اور انہوں نے دسمبر میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔