شاندار مہمان نوازی ،آسٹریلوی کرکٹرزپاکستان کے گن گانے لگے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز ) چیمپئنزٹرافی کےلئے لاہور میں موجود آسٹریلوی کرکٹر زشاندار مہمان نوازی پر پاکستان کے گن گانے لگے ۔
آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا نے کہا کہ یہاں ماحول کو بہت زیادہ محفوظ بنایا گیا ہے ، ہم لاہور اترے تو ہمیں سخت سکیورٹی میں لے جایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں منی بسز میں لے جایا گیا, ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ محفوظ طریقے سے لے جایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ لاہور پہنچ گیا
سپنر کا مزید کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی ہے، ہم آپس میں ملتے ہیں گیمز کھیلتے ہیں، ہیئر کٹ کرتے ہیں، ہمارا کافی پر بھی خاصا وقت گزرتا ہے.
آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کویقینی بنایا ہے کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں اور کمپنی کو انجوائے کریں ، ہماری یہاں ٹریننگ بہت اچھی گئی ہے ، سب کچھ اچھا جا رہا ہے۔