(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی بوائے فرینڈ کبیرباہیا سے جلد شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔
کریتی سینن کی بزنس مین دوست کبیر باہیا سے شادی کی تیاریوں سے متعلق افواہیں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق کریتی سینن اس وقت فلم "تیرے عشق میں"کی شوٹنگ کر رہی ہیں اور اس کے بعد"کاک ٹیل 2" کی تیاریوں میں مصروف ہو جائیں گی اس لیے ان کے پاس اس سال شادی کے لیے وقت ہی نہیں ہے۔
وہ اس وقت دہلی میں ہیں اور ان کی توجہ آنند ایل رائے کی فلم کی شوٹنگ پر ہے،اس سے فارغ ہو کر وہ اگلے پروجیکٹ میں مصروف ہو جائیں گی۔
چند روز قبل کریتی سینن اور کبیر باہیا کی ویڈیو وائرل ویڈیو ہوئی تھی جس نے جوڑے کی جلد شادی کی افواہوں کو جنم دیا تھا،اس وقت دونوں ایک ساتھ دہلی ایئر پورٹ پر موجود تھے، دونوں کو کئی تقریبات میں پہلے بھی ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے بوائے فرینڈ کے والدین سے ملاقات بھی کی تھی اور 2025ء کے آخر تک ان کی شادی ہونے کی اطلاعات تھیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان اور گوہر رشید کی بارات کی تصاویربھی وائرل
واضح رہے کہ کبیر باہیا ورلڈ وائیڈ ایوی ایشن اینڈ ٹورازم لمیٹڈ کے بانی ہیں اور ان کے والد ساؤتھ ہال ٹریول کے مالک ہیں جو برطانیہ میں ایک ممتاز ٹریول ایجنسی ہے۔