شہروز اورسعیدہ امتیاز کی فلم "قلفی"ریلیزسے قبل ہی تنقیدکاشکار

Feb 21, 2025 | 12:04:PM

(ویب ڈیسک)معروف اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز کی فلم "قلفی" کی ریلیز جَلد متوقع ہے،تاہم ریلیز سے قبل ہی اس پر تنقیدشروع ہوگئی ہے۔

شہروزسبزواری اور سعیدہ امتیاراس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فلم کا ایک ساؤنڈ ٹریک وائرل ہواہے جسے راحت فتح علی خان نے گایا ہے اور ولی حامد خان نے اس کی ہدایات دی ہے۔

اس جوڑی کی فلم اپنی ریلیز سے قبل ہی شدید تنقید کی زد میں نظر آ رہی ہے جس کی بڑی وجہ اس میں فلمائے گئے چند مناظر ہیں،تاحال فلم کے صرف ٹیزر ہی سامنے آئے ہیں جن پرتنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیاصارفین کے انسٹاگرام پوسٹ پر آنے والے تبصروں کے مطابق شہروزسبزواری اور سعیدہ امتیاز فلم کے لیے بالکل موزوں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ فلم کی ریلیز سے متعلق معلومات تاحال شیئر نہیں کی گئی ہیں مگر صارفین ٹیزر میں شہروزسبزواری کے مختلف پوزز پر نالاں ناظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:"جیمزبانڈ" کا مکمل تخلیقی کنٹرول ایمازون نے حاصل کر لیا

شہروز سبزواری نامور سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے اور ایک باصلاحیت اداکار ہیں جودیوارِ شب، نند، حسد، تیری رضا، مانا کا گھرانہ، دیوانہ، دل رُبہ اور تیری راہ میں جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکے ہیں،چندفلموں میں بھی اداکاری کی ہے جن میں چین آئے نہ اوربے بی لیشیئس بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں