ملتان میں حادثہ: بے قابو ٹرک مکان میں گھس گیا، 3 افراد جاں بحق

Feb 21, 2025 | 12:20:PM
ملتان میں حادثہ: بے قابو ٹرک مکان میں گھس گیا، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان کے نواحی علاقے ٹاٹے پور میں پتھروں سے بھرا ٹرک بے قابو ہوکر ایک گھر میں گھس گیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد گھر میں ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آ گیا۔

جاں بحق افراد میں والد، بیٹا، بیٹی شامل ہیں جبکہ گھر میں موجود دیگر 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 پولیس کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:سٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا گرنے سے 4مزدور جاں بحق