اروشی روٹیلانے"ڈاکو مہاراج" میں 3 منٹ پرفارمنس کاکتنامعاوضہ لیا؟
اداکارہ کی مجموعی دولت تقریباً 236 کروڑ روپے ہے اورانسٹاگرام پر 73 ملین فالورز ہیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم"ڈاکو مہاراج"کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں،اس فلم میں انہوں نے 3 منٹ پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی پرفارمنس کے لیے ایک کروڑ روپے فی منٹ چارج کرتی ہیں جب کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فلم فلاپ ہو یا ہٹ۔
اس رپورٹ کےمطابق اروشی روٹیلا نے فلم میں صرف 3 منٹ کی اداکاری کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔
اس وقت اداکارہ کی تخمینہ مجموعی دولت تقریباً 236 کروڑ روپے ہے جس کی وجہ اداکارہ کی شہرت ہے اور ان کے انسٹاگرام پر 73 ملین فالوورز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہروز اورسعیدہ امتیاز کی فلم "قلفی"ریلیزسے قبل ہی تنقیدکاشکار
فلم "ڈاکو مہاراج"میں ننداموری بالاکرشنا نے ایک طاقتور کردار ادا کیا ہے جس میں ایک افسر کی تصویر کشی کی گئی ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ ناانصافی کے خلاف بات کرتا ہے۔