ٹرمپ کی برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

Feb 21, 2025 | 12:29:PM

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دیدی۔

 ریپبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے لیکن اب ہم کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ برکس ممالک میں برازیل، روس، چین، بھارت، ایران ، یواےای سمیت 10ممالک شامل ہیں۔

مزیدخبریں