سٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان ، ڈالر کی قیمت میں کمی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ، انڈیکس اضافے کے بعد نیچے آ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 580 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
مزید پڑھیں:259 ارب مالیت کے ٹی بلز نیلامی میں فروخت ہوئے، سٹیٹ بینک
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 690 پر آ گیا ،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 739 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر6 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔