سندھ حکومت کا طلبا کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ فراہم کرنےکا اعلان

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)سندھ کے طلبا کیلئے صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا۔
ترجمان کے مطابق سندھ کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ صوبائی حکومت طلبا کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ فراہم کرے گی، مستحق اور ذہین طلبا آکسفورڈ سے ماسٹرز ڈگری حاصل کر سکیں گے۔
سمعتا افضال سید نے بتایا کہ اسکالر شپس سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور میتھس کے شعبوں میں دی جائیں گی۔
مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال 6طلبہ و طالبات کو آکسفورڈ اسکالرشپس دی جائیں گی۔
ہر سال 3طالبات کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسکالر شپس دی جائیں گی جبکہ اسی طرح 2طلبہ کو بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپس دی جائیں گی۔