چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دیدی

Feb 21, 2025 | 13:59:PM
چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 107 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نےافغانستان کو 107 رنز سے شکست دیدی، پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئےریان رکیلٹن کی شاندار سینچری جبکہ ٹیمبا باوما، راسی وین ڈیر ڈوسن اور مارکرم کی نصف سینچریوں کی بدولت 315 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں افغان ٹیم 43اوورز 3 گیندوں پر 208 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ  سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا,ابتدا میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جنوبی افریقہ کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ پروٹیز کو پہلا نقصان صرف 28 رنز پر ہوا، جب ٹوبی ڈی زورزی 11 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کی گیند پر کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئےتاہم اس کے بعد جنوبی افریقہ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے بیٹر ریان رکیلٹن اور کپتان ٹیمبا باوما نے دوسری وکٹ کے لیے 129 رنز کے ساجھے داری قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔

اس موقع پر جنوبی افریقی کپتان 58 رنز بنا کر ہمت ہار بیٹھے، محمد نبی نے ان کا شکار کیا,دوسرے اینڈ پر اوپنر ریان رکیلٹن کریز پر موجود رہے اور 103 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ راسی وین ڈیر ڈوسن بھی 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 فضل حق فاروقی کی باؤلنگ پر رحمت شاہ نے بہترین کیچ لے کر ڈیوڈ ملر کی اننگز کا خاتمہ کیا، وہ صرف 14 رنز بنا سکے,ایڈن مارکرم 36 گیندوں پر 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ویان مولڈر نے 12 رنز بنائے، اس طرح پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے اور افغانستان کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا۔

 افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پراعتماد ہے،اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں گے,کپتان افغانستان کرکٹ ٹیم حشمت اللہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتےتوبیٹنگ ہی کرتے،  اچھی شروعات کریں گے تو خوشی ہوگی۔

حشمت اللہ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کےخلاف پہلےبھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

افغانستان کا  سکواڈ: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، راشد خان، نور احمد، فضل حق فاروقی

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ: ریان ریکیلٹن، ٹونی ڈی زورزی، ٹمبا باوُوما (کپتان)، راسی وان ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، لنگی نگیڈی