امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا میں خطرناک برفانی طوفان سے تباہی، 4 افراد ہلاک

Feb 21, 2025 | 14:11:PM
امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا میں خطرناک برفانی طوفان سے تباہی، 4 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا میں خطرناک برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔

رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان کے نتیجے میں 500 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئےجبکہ 4 افراد ہلاک اور 45 افراد زخمی ہوگئے، امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا کی سرحد کے قریب تیز ترین برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 12 انچ برف پڑی ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے برفانی طوفان آنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔