بھارت اس بار پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا، بابا ابھے سنگھ کا دعویٰ 

Feb 21, 2025 | 15:38:PM
بھارت اس بار پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا، بابا ابھے سنگھ کا دعویٰ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )مہاکمبھ میلے سے مشہور ہونے والے بابا ابھے سنگھ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس بار پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا۔

ابھے سنگھ کو آئی آئی ٹی بابا کے نام سے جانا جاتا ہے، بھارتی میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ابھے سنگھ نے پاک بھارت مقابلے کے بارے میں کہاہے کہ بھارت اس بار پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا، یہ میرا کہنا ہے۔

 مزید پڑھیں:جوز بٹلر  آسٹریلیا کیخلاف بہترین کارکردگی دکھا نے پرعزم

ان کا کہنا تھا کہ اگر ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑی ایڑی چوٹی کا زور بھی لگا لیں تو اس بار انڈیا پاکستان کوہرا نہیں سکتا، میں نے بس کہہ دیا ہے، اس بار پاکستان جیتے گا، اب بھارت جیت کر دکھائے۔

اس ویڈیو سے بھارتی سوشل میڈیاپر نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے، واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا 23 فروری بروز اتوار کو ہوگا، پوری دنیا کے کرکٹ شائقین کو اس ہائی وولٹیج میچ کا انتظار رہتا ہے۔