مصطفیٰ قتل کیس: مقتول کی قبرکشائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔
قبر کشائی کے موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جبکہ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا،