جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبریں،پرویز خٹک نےخاموشی توڑ دی

Feb 21, 2025 | 16:01:PM
جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبریں،پرویز خٹک نےخاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے جے یو آئی ف میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔

سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ابھی تک کسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں مولانا فضل الرحمٰن سے صرف معمول کی ملاقات ہوئی تھی۔

 پرویز خٹک نے یہ بھی کہا ہے کہ میں کل فی الحال آزاد حیثیت سے جلسہ کر رہا ہوں۔