ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز کے سٹوڈنٹس کیساتھ خصوصی نشست، مختلف موضوعات پر گفتگو

Feb 21, 2025 | 16:23:PM
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز کے سٹوڈنٹس کیساتھ خصوصی نشست، مختلف موضوعات پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)‏ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لمز کے سٹوڈنٹس کے ساتھ ہونے والی خصوصی نشست میں مختلف موضوعات پر مفصل گفتگو کی گئی ۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی لمز یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، سٹوڈنٹس اور انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا , احمد شریف چودھری نے اس موقع پر سٹوڈنٹس اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی، جس کے دوران انہوں نے سٹوڈنٹس کے سوالات، تحفظات اور خدشات کے مدلل اور تفصیلاً جوابات دیئے۔

 سٹوڈنٹس نے ‏ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔

اختتام پر اساتذہ اور سٹوڈنٹس نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا ادراک کیا جاسکے۔