ملک کا نظام ناکام ہو چکا،ہم ووٹ چوری کرتے ہیں،شاہد خاقان عباسی 

Feb 21, 2025 | 17:44:PM

(24 نیوز)سابق وزیر اعظم پاکستان و چئیرمین عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا نظام ناکام ہو چکا ہے، جب سیاست میں منافقت اور انتشار ہو گا تو حالات ایسے ہی رہیں گے ،ہم ووٹ چوری کرتے ہیں، عوام پاکستان بڑی سیاسی طاقت کے طور پر ابھر ےگی ۔

 شاہد خاقان عباسی  نےراولپنڈی میں عوام پاکستان کے پہلے آفس کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں عوام کی فلاح کی بات کرنے والا کوئی نہیں،پارلیمنٹ میں وہ لوگ ہیں جو عوامی نہیں،جمہوریت آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتی ،عوام پاکستان بڑی سیاسی طاقت کے طور پر ابھر ےگی ،جمہوریت آئین کی بالادستی کے بغیر نہیں چل سکتی، جہاں الیکش چوری ہو وہاں جمہوریت نہیں چل سکتی، نوجوان آج مایوسی کی طرف جارہے ہیں،نوجوان آئین کے مطابق اپنے حقوق چاہتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی  نے مزید کہا کہ جب سیاسی انتشار ہو گا حکومت نہیں چلے گی، ہم یہاں اقتدارچھوڑ کر بڑے مقصد کے لئے یہاں کھڑے ہیں، ہم نے عوام کی بات کرنا ہے ،ملک کا نظام ناکام ہو چکا ہے ،جب تک مل کر نہیں بیٹھیں گے حالات نہیں بدلیں گے ،جب سیاست میں منافقت اور انتشار ہو گا تو حالات ایسے ہی رہیں گے، عوام کے نمائندے کا احتساب پولنگ اسٹیشن پر ہوتا ہے ہم نے وہ نظام ہی ختم کر دیا ہے،ہم ووٹ چوری کرتے ہیں ،عوام پاکستان ایک سوچ کی جماعت ہے ملک کے نظام کو بدلنے کی جماعت ہے ،لوگ تینوں بڑی جماعتوں سے تنگ آچکے ہیں۔ عوام پاکستان پارٹی متبادل کے طور پر ابھرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:راکھی ساونت کی مہاراشٹرا سائبر سیل میں طلبی

مزیدخبریں