یو اے ای جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی

Feb 21, 2025 | 17:45:PM
یو اے ای جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کیلئے نئی ویزا معلومات جاری کر دی ہیں، ویزا حاصل کرنے کے خواہمشند افراد کو 69 ڈالر فی کس فیس ادا کرنا ہوگی۔اماراتی سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق ماسواے ملازمت ویزا کے تمام ویزوں بشمول وزٹ، سیاحتی و فیملی ویزا کے لئے درخواست دہندہ خود آن لائن اپلائی کرے گا

ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو سفارت خانہ/ ویزا سینٹر طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھیجا جاے گا، آن لائن درخواست کیلئے درخواست دہندہ کو ویزا اپلیکیشن دستاویز کا ثبوت ساتھ رکھنا ہوگا۔ہوٹل ریزرویشن، گھر، احباب یا رشتہ دار کے گھر کی دستاویز بھی ساتھ لانا ہوں گی، سفارت خانے یا ویزا سینٹر آتے ہوئے کنفرمڈ ریٹرن ائیر ٹکٹ ساتھ لانا ہوگا۔اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لانا ہوگا۔

اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا کم از کم 6 ماہ کے لیے ویلڈ ہونا ضروری ہے،  69 امریکی ڈالرز فی ویزا درخواست مخصوص الفلاح بنک اکاونٹ میں جمع کرانا ضروری ہوگا۔ اس جمع شدہ ویزا فیس کی اصلی رسید سفارت خانہ یا ویزا سینٹر آتے ہوئے ساتھ لانا ضروری ہے۔

 5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ویزا سینٹر آنا ضروری نہیں ہے،5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے صرف سفید بیک گراونڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر ضروری ہوگی۔6 برس سے 15 برس کے بچوں کے لیے تصویر لانے کی ضرورت نہیں ہے۔6 برس سے 15 برس کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں ہی لی جاے گی۔