PIA کی تیاریاں شروع،برطانیہ کیلئے28 مارچ سےپہلی پرواز کی روانگی متوقع

Feb 21, 2025 | 18:06:PM

PIA کی تیاریاں شروع،برطانیہ کیلئے28 مارچ سےپہلی پرواز کی روانگی متوقع

(24 نیوز)پی آئی اے نے برطانوی پروازوں کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیفٹی ریوروو بورڈ کا اجلاس 15 مارچ کو متوقع ہے،پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن28 مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

پی آئی اے ترجمان کےمطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیفٹی ریوروو بورڈ کے  آئندہ اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز کو اجازت نامہ ملنے کی توقع ہے،پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس 28 سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔پی آئی اے انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز کے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ مثبت فیصلہ آنے کی صورت میں فوری طور پر  آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔  برطانوی مارکیٹ پی آئی اے نیٹ ورک ایک انتہائی اہم روٹ ہے۔مسافروں کو بین الاقوامی میعار کی اطمینان بخش سروسز مہیا کی جائیں گی،پابندیوں سے قبل قومی ائیرلائنز کا یورپ برطانیہ روٹ کل آمدن 37 فیصد تھا۔پی آئی اے برطانیہ فلائٹس آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

برطانیہ فلائٹ آپریشن کے لیے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کا نظام ناکام ہو چکا،ہم ووٹ چوری کرتے ہیں،شاہد خاقان عباسی

مزیدخبریں