چیئرمین پی اے سی نے توشہ خانہ کا سارا ریکارڈ منگوا لیا

Feb 21, 2025 | 18:07:PM

(24 نیوز)چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر توشہ خانہ انکوائری میں متحرک ہوگئے، چیئرمین پی اے سی نے آئندہ اجلاس میں توشہ خانہ کا سارا ریکارڈ منگوا لیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس میں گزشتہ تیس سالہ توشہ خانہ ریکارڈ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

پی اے سی آفس کے مطابق توشہ خانہ میں کس سربراہ مملکت اور سرکاری آفیسر نے کیا تحفے حاصل کیے رپورٹ فراہم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کا ریکارڈ ہر دور حکومت کا الگ الگ پیش کیا جائے، توشہ خانہ میں رکھے تمام تحائف عوامی امانت ہے اس کا پبلک ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PIA کی تیاریاں شروع،برطانیہ کیلئے28 مارچ سےپہلی پرواز کی روانگی متوقع

مزیدخبریں