(24 نیوز) انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈز نے پاکستان کی جانب سے کرپشن اور گورننس کی تشخیص کے لیے اقدامات کو قابل تعریف قرار دے دیا، آئی ایم ایف نے مشن کے حالیہ دورہ پاکستان پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سنجیدگی اور عزم کو سراہتے ہیں۔
پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں، آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں دوبارہ پاکستان کادورہ کرے گی، بیان میں کہا گیا کہ ٹیم گورننس، شفافیت، اقتصادی نتائج کو بہتر بنانے کے مواقع تلاش کرنے کے لیے دورہ کرے گی۔
آئی ایم ایف مشن نے 6 فروری سے 14 فروری تک پاکستان کا دورہ کیا، مقصد گورننس ، بدعنوانی کے تشخیصی جائزے کی تیاری کے لیے ابتدائی کام مکمل کرنا تھا۔ مشن کا مقصد 6 بنیادی ریاستی افعال میں گورننس، بدعنوانی کے خطرات کا ابتدائی جائزہ لینا تھا۔
مزیدپڑھیں٘: پنجاب حکومت کا 30 لاکھ خاندانوں کیلئے ریلیف کا اعلان