راولپنڈی،تیزاب گردی کے واقعہ میں ملوث خاتون کا سابق شوہر گرفتار

Feb 21, 2025 | 18:45:PM
راولپنڈی،تیزاب گردی کے واقعہ میں ملوث خاتون کا سابق شوہر گرفتار
کیپشن: علامتی تصویر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) روالپنڈی میں دھمیال کے علاقہ چکری روڈ میں خاتون پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ پر سی پی او راولپنڈی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اس گھنائونے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےخاتون کے سابق شوہر محمد ریاض کو  گرفتار کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سی پی او  سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب گردی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب، کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرکے متاثرہ خاتون کے سابق شوہر  کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ تیزاب گردی کا شکار ہونیوالی خاتون والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر تھیں کہ اسی دوران ملزمان نے تیزاب پھینکا، متاثرہ خاتون اور انکے والد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون نے اپنے سابقہ شوہر سے خلع لی تھی، اس تناظر میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔خواتین کے خلاف جرائم خصوصاً تیزاب گردی قابل برداشت نہیں،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کا نظام ناکام ہو چکا،ہم ووٹ چوری کرتے ہیں،شاہد خاقان عباسی