انڈیاVSبنگلہ دیش،بھارتی کھلاڑیوں نےمتعدد ریکارڈز قائم کردیئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دبئی میں ہونیوالے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فتح کا کھاتہ کھول دیا ہے۔ اور اس میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے کئی ریکارڈز قائم کئے گئے ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی بالر محمد شامی کی پانچ وکٹوں کے بعد بھارت نے شبمن گل کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت منفی حالات میں ریکارڈ جیت درج کی۔101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے دوران شبمن گل نے ایک نہیں کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ اب وہ آٹھ ون ڈے سنچریاں بنانے والے تیز ترین ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں، گل نے یہ کارنامہ 51 اننگز میں انجام دیا، شیکھر دھون، ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر جیسے لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ب شبمن گل چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنانے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔ گل سے پہلے جو روٹ (انگلینڈ)، روہت شرما (بھارت)، اپل تھرنگا (سری لنکا)، کرس گیل (ویسٹ انڈیز) کے نام آتے ہیں۔بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنی 41 رنز کی اننگز میں ایک بڑا ریکارڈ بنا ڈالا۔ شرما ویرات کوہلی کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 11000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ اس کے ساتھ وہ لیجنڈز سچن ٹنڈولکر اور سورو گنگولی کے کلب میں شامل ہو گئے۔گرچہ ویرات کوہلی 38 گیندوں میں 22 رنز بنانے کے بعد چلے گئے لیکن فیلڈنگ میں ان کا شاندار ریکارڈ تھا۔ ویرات کے نام اب ون ڈے میں 156 کیچز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کوہلی ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے دنیا کے مشترکہ تیسرے کھلاڑی بن گئے، جب کہ وہ محمد اظہر الدین کے برابر بھارت کے پہلے مشترکہ کھلاڑی بن گئے۔میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے محمد شامی نے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 200 وکٹیں مکمل کر لیں۔ انہوں نے سب سے کم گیندوں پر 200 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ شامی نے ون ڈے میچوں میں سب سے کم گیندیں (5126) کر کے 200 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ مچل اسٹارک (5240) کے نام تھا۔
یہ بھی پڑھیں: