کے پی حکومت نے رمضان و عید پیکج کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان و عید کے حوالے سے صوبے کے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں فنڈز کی منظوری دی گئی، دہشت گردی سے متاثرہ غریب خاندانوں کو پیکیج میں شامل رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام ٹرانسجینڈر افراد کو پیکیج دیا جائے، پیکج کی تقسیم 15 رمضان سے پہلے مکمل کی جائے، تنخواہیں اور پنشن 25 فروری کو ادا کی جائیں۔
کابینہ نے ایبٹ آباد پبلک سکول کے 15 یتیم طلبہ کیلئے 4.920 ملین کی سالانہ گرانٹ منظور کر لی، کیڈٹ کالج سوات فیز3 پروجیکٹ کیلئے زمین کی لاگت میں اضافے کے تحت فنڈز کی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے ایبٹ آباد پبلک سکول کے 15 یتیم طلبا کیلئے 4.920 ملین کی سالانہ گرانٹ منظور کر لی، کیڈٹ کالج سوات فیز3 پروجیکٹ کیلئے زمین کی لاگت میں اضافے کے تحت فنڈز کی منظوری دی گئی۔
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن اساتذہ کیلئے 1028.673 ملین کی منظوری دی گئی جبکہ بس اڈوں کی بہتر انسپکشن کے لئے موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم منظور کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : IMF نے کرپشن کی تشخیص کیلئے پاکستانی اقدامات کو قابل تعریف قرار دیدیا