مولانا فضل الرحمان کے3مطالبات،بیرسٹرگوہر نے خبر کی تردید کردی

Feb 21, 2025 | 20:45:PM

(24 نیوز) بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے تین مطالبات نہ ماننے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کی چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے تردید کردی۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی خبر میرے علم میں نہیں ہے،بانی چئیرمین سے آج کسی کی ملاقات نہیں ہوئی،بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ایسی کوئی ہدایات مجھے نہیں ملی۔

 بیرسٹرگوہر  نےایک سوال پر  کہ ’مولانا فضل الرحمان کے تین مطالبات تھے جو بانی چئیرمین تک پہنچانے تھے‘۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ میرا نہیں خیال نہ میرے پاس کوئی ایسی معلومات ہے۔ ایک اور سوال پر کہ ’کیا مولانا فضل الرحمان نے نیا اتحاد بنانے اور پی ٹی ایم سمیت دیگر ایسی جماعتوں کو شامل نہ  کرنے کا کہا ہے‘۔ اس سوال پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ ی بھی پڑھیں:شوہر کو بتائے بغیر  کئی دنوں تک گھر سے غائب رہنے والی خاتون کا بھیانک انجام

مزیدخبریں