میٹرک کے سٹوڈنٹس ہوشیار،امتحانات کہیں عید سے پہلے کہیں بعد اور کہیں فیصلہ زیر غور

Feb 21, 2025 | 21:08:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان میں فیڈرل بورڈ اور دیگر صوبوں نے اپنی ترجیحات کے مطابق میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی ہے اور کہیں معاملہ ابھی زیر غور ہے کہ کب میٹرک کے امتحانات منعقد کئے جائیں۔

تصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں مارچ سے ہونے والے میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا جس میں امتحانات کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائیں جائیں جب کہ بقیہ امتحانات عید کے بعد منعقد کروانے کی تجویز زیرِغور ہے۔

فیڈرل بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت امتحانات 18مارچ سے شروع ہوں گے، جبکہ 28 مارچ سے 3 اپریل تک امتحانات کی تعطیلات ہوں گی۔عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی ، عید کے بعد پہلا امتحان 4 اپریل کوہوگا جبکہ پریکٹیکل 28اپریل سے شروع ہوں گے۔

صوبہ پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مارچ 2025 سے شروع ہونے والے ہیں۔ ڈیٹ شیٹ کے تحت پہلے گروپ کا پہلا پرچہ عربی جبکہ دوسرے گروپ کا پہلا پرچہ تاریخ کا ہوگا۔5 مارچ 2025 دونوں گروپ انگریزی لازمی کا پرچہ دیں گے۔ 6 مارچ 2025 کو اکنامکس، ہیلتھ اور فزیکل ایجوکیشن کے پرچے ہیں۔ اس کے بعد 7 مارچ 2025 کو دونوں گروپوں بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا امتحان دیں گے۔اس سال میٹرک کے امتحانات رمضان المبارک میں ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پرپشاور بورڈ نے میٹرک امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا تھا۔ پشاور بورڈ کے زیراہتمام امتحانات 8 اپریل کو عید کے بعد شروع ہوں گے۔ اس قبل میٹرک کے امتحانات 15 مارچ سےشروع ہونے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں:شوہر کو بتائے بغیر  کئی دنوں تک گھر سے غائب رہنے والی خاتون کا بھیانک انجام

مزیدخبریں