(بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نے چیئرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین اوگرا مسرور خان کو ایک سال کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی ہے، تقرری میں توسیع 23 فروری 2025 سے 22 فروری 2026 تک شمار ہو گی۔
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شوہر کو بتائے بغیر کئی دنوں تک گھر سے غائب رہنے والی خاتون کا بھیانک انجام