(ویب رپورٹ)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنار ناوت کی فلم ' ایمر جنسی 17 مارچ سے اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سے ٹی اسٹریم ہو گی۔ فلم ’ایمرجنسی‘ ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق زی اسٹوڈیوز اور منیکر نی کا فلمز کی جانب سے پروڈیوس کردہ فلم ’ایمر جنسی‘ کی کہانی سال 1975 پر مبنی ہے ، جب بھارت میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ اس فلم میں کنگنار ناوت نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ریلیز ہوتے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی ۔شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے کارکنوں کا سنیما گھروں کے باہر احتجاج کیا تھا اور وزیراعلیٰ بھگونت مان سےبھارتی پنجاب میں فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی،تیزاب گردی کے واقعہ میں ملوث خاتون کا سابق شوہر گرفتار