(24 نیوز)چین نے فلپائن پر سرحدی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلپائن کے طیاروں نے متنازع جزیرے کے اوپر سے غیرقانونی پروازیں کی ہیں۔
چائینز پیپلز لیبریشن آرمی کے ترجمان نے بتایا کہ ہماری فضائی فورس نے فلپائن کے دو سیسنا طیاروں کا تعاقب کیا جوکہ متنازع علاقے کے اوپر سے پرواز بھر رہے تھے۔
370 کلومیٹر پر محیط متنازعہ علاقہ 2012 سے چین کے زیر انتظام اور کنٹرول میں ہے، خبررساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ فلپائنی طیاروں کو چینی ہیلی کاپٹر کی جانب سے دو مرتبہ وارننگ جاری کی گئی۔
مزید پڑھیں : سونیا گاندھی کو پیٹ کا مسئلہ، چیک اپ کے بعد گنگا رام اسپتال سے ڈسچارج