(24 نیوز)حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ سروس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان، یکم مئی 2021 سے سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگا، 191 ممالک کے شہری آن لائن ویزہ حاصل کر سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کر رہا ہے، پاسپورٹ سے انسانی سمگلنگ روکنے میں بہت ملے گی۔پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینیجمنٹ ونگ قائم کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی سمگلنگ اورمصنوعات کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے حوالے سے جامع اقدامات کررہے ہیں۔ ای ویزا کا آغاز یکم جنوری سے کرچکے۔191ملکوں کے شہر یوں کو آن لائن ویزا دے رہے ہیں،افغانستان سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔
یکم مئی سے پا کستان میں ای پا سپورٹ سسٹم کا آغا ز ہو جا ئے گا
Jan 21, 2021 | 00:00:AM