یو اے ای ،شادی کرنےوالے مقامی شہریوں کا تناسب 35 فیصد بڑھ  گیا

Jan 21, 2021 | 00:05:AM

(24 نیوز) متحدہ عرب امارات میں شادی کرنے والے مقامی شہریوں کا تناسب35اعشاریہ3فیصد بڑھ گیا جبکہ طلاق کی شرح کم ہوئی ہے۔
محکمہ شماریات کی جانب سے کہا گیا ہے 2020 کے دوران دبئی کے شہریوں نے35اعشاریہ 3فیصد زیادہ شادیاں کی ہیں، گذشتہ سال کے دوران شہریوں نے اماراتی خواتین سے 295 نکاح ناموں کا اندراج کرایا جبکہ 2019 میں 956 نکاح ہوئے تھے،2020 میں35اعشاریہ 3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کی عدالتوں سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 2020 کے دوران 5063 نکاح ناموں کا اندراج ہوا، ان میں سے25اعشاریہ 5 فیصد نکا ح ناموں کا تعلق اماراتی شہریوں سے ہے، یہ اعدادوشمار ان اماراتیوں کے ہیں جنہوں نے ہم وطن خواتین سے شادیاں کی ہیں۔
 2010 کے بعد سے اماراتیوں نے اتنی بڑی تعداد میں پہلی بار شادیاں کی ہیں، کووڈ 19 کے باوجود شہریوں نے اماراتی خواتین سے پہلی بار اتنی زیادہ تعداد میں نکاح کئے ہیں، طلاق کا تناسب 2019 کے مقابلے میں 2020 میں27 فیصد کم رہا ہے،2020 میں طلاق کے 289 واقعات ریکارڈ پر آئے جبکہ 2019 میں 397 طلاقیں ہوئی تھیں۔ 

مزیدخبریں