ملین مارچ۔۔مولانا کی پی ڈی ایم قیادت کو شرکت کی دعوت

Jan 21, 2021 | 09:28:AM

(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف)  اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن  نے کہا کہ کراچی کے آج کے ملین مارچ میں پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے جامعہ انوار العلوم مہران ٹاؤن کورنگی میں جمعیت علمائے اسلام ف سندھ کی مجلسِ شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمٰن نے ’اسرائیل نا منظور ملین مارچ‘ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے۔ہمیں الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ  آئین کی پاسداری کی پاداش میں ہم پر حملے کئے گئے. ہم مدارس کے طلبا  کو قومی دھارے میں شامل کر رہے ہیں تو لوگ پریشان ہیں اور اس سے منع کر رہے ہیں۔سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹی پی کی سپلائی لائن کو روک کر ثابت کیا کہ ہم محبِ وطن پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی جنگ تہذیبوں کی جنگ ہے ہم نے بے خوف ہو کر حکمت اور دانائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے جسے لانے کے لئے یہودیوں نے 15 سال محنت کی ہے۔ عمران خان کے متعلق یہ باتیں ان کے نمائندے خود تسلیم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں