(24نیوز)فیصل آباد میں کار نہ روکنے پر پیڑولنگ پولیس کےاہلکاروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی جس سے کار سوار نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ ناکے پر کار نہ روکنے پر پیڑولنگ پولیس کے اہلکاروں نے کار سواروں پرمبینہ طورپر فائرنگ کی ۔پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سےنوجوان کی ہلاکت اورنوجوانوں کےزخمی ہونے پر مقامی افراد نے احتجاج کیا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےواقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔واقعات کے مطابق چیچہ سٹاپ پر کار سوار وقاص اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوئی۔ گاڑی بھگانے پر اہلکاروں نے تعاقب کر کے گولیاں ماریں۔ 4 اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔لواحقین نے پولیس کی ایف آئی آر ماننے سے انکار کر دیا اور دہشتگردی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔