( 24 نیوز) بھارت کی معروف اداکارہ کترینہ کیف خود کو سمارٹ اور فٹ رکھنے کیلئے روزانہ جم جاتی ہیں اور یہ ان کا معمول ہے، اداکارہ اپنی اچھی صحت کے ساتھ فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہیں۔
کترینہ کیف نے ایک مرتبہ پھر جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے اپنی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے اور اسے پسند کیا ہے۔ مداحوں نے اس پر بھرپور کمنٹس بھی کئے ہیں
یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھی 37 سالہ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی ایکسرسائز کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے بھارتی کی فلم انڈسٹری کے اداکاروں سمیت 11 لاکھ سے زائد لوگوں نے پسند کیا تھا۔اداکارہ کی حالیہ وڈیو کو بھی 7 لاکھ سے زائد لوگ پسند کر چکے ہیں۔