عمران خان یوٹرن نہ لینا،فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج منظور ہے،پیپلز پارٹی

Jan 21, 2021 | 10:19:AM

(24نیوز) پیپلز پارٹی  وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کرتے ہوئے فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کے لئے تیار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  پیپبز پارٹی ک پنجاب کےسیکرٹری جنرل چودھری منظور نے کہا ہے کہ ہم فارن فنڈنگ کی  سماعت اور تحقیقات کی لائیو کوریج کیلئے تیار ہیں۔ عمران خان نے جو چیلینج دیا ہے اب اس پر قائم رہیں اور یوٹرن نہ لیں۔ ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔ 

انھوں نے کہا کہ صرف فارن فنڈنگ نہیں بلکہ کرپشن کے تمام ریفرنسز کی لائیو کوریج کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی تحویل میں اپوزیشن قائدین کی انکوائریز کو لائیو نشر کیا جائے۔ احتساب عدالتوں میں مقدمات کی سماعت لائیو نشر کی جائے۔
 

مزیدخبریں