عوام کو مفت ویکسین ملے گی،سب کو فراہمی آسان نہیں، ڈاکٹر فیصل

Jan 21, 2021 | 10:31:AM
عوام کو مفت ویکسین ملے گی،سب کو فراہمی آسان نہیں، ڈاکٹر فیصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کی20 فیصد تک عوام کو مفت ویکسین ملے گی لیکن ملک کی تمام آبادی کیلئے ویکسین کی فراہمی آسان نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ڈریپ نے دو کورونا ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکروں اور اس کے بعد دیگر طبی عملے اور 65 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین کی خوارک دی جائیں گی۔اس کے بعد 60 سال کی عمر کے افراد اور پھر بتدریج 18 سال کی عمر تک کے افراد کو ویکسین کی خوراک فراہم کی جائیں گی یعنی ویکسین بچوں کو نہیں صرف بالغ افراد کو لگے گی۔پرائیوٹ سیکٹر یا صوبائی حکومت پر ویکسین کے حصول کے لئے کوئی پابندی نہیں ہے۔