(24 نیوز) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے امریکی صدر جو بائیڈن کو عہدہ صدرارت سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں اداکارہ نے جوبائیڈن کے صدر بننے پر امریکی دوستوں کو مبارکباد دی۔مہوش حیات نےپیغام میں لکھا ہے کہ امریکا میں تبدیلی کے اثرات پوری دنیا میں محسوس ہوتے ہیں۔مہوش حیات نے امید ظاہر کی کہ صدر جو بائیڈن امریکا کے ساتھ پوری دنیا کیلئے بہتر ثابت ہونگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی حلف اٹھا لیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہیں۔ جوبائیڈن کی عمر 79 سال ہےاور وہ امریکہ کے معمر ترین صدر بن گئے ہیں