(24نیوز) نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارت کا منصب سنبھالتے ہی 17 احکامات پر دستخط کردیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی سابق صدر ٹرمپ کے دور کے کئی فیصلے واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے ، امریکی صدر نے بعض مسلم ملکوں کے شہریوں پر امریکا میں امیگریشن پر پابندی ختم کرنے کے بل پر بھی دستخط کر دیئےہیں۔امریکی صدر کے احکامات کے تحت نوجوان تارکین وطن کو تحفظ دیا جائے گا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر روک دی جائے گی۔
امریکی صدر نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کو پھر سے بحال کر دیا جبکہ ماسک لازمی قرار دینے کے بل پر بھی دستخط کر دیئے ہیں۔